پرویز الہٰی کے حکم پر جاری اربوں کے فنڈز روک لیے گئے، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع

09:41 AM, 26 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نےپرویز الٰہی کے حکم پر جاری180ارب روپے کے فنڈز روک لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چکوال سمیت 9 اضلاع میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ان میں پرویز الٰہی کا ضلع گجرات اور محمد خان بھٹی کا ضلع منڈی بہاؤالدین بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہاؤالدین سمیت اپنے من پسند علاقوں اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے 150سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اب تمام ترقیاتی سکیموں کو روک دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں