ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں : عیسائیوں کے مذہبی پیشوا  پوپ فرانسس

08:39 AM, 26 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے ۔گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کیخلاف قوانین کے خاتمے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جنس پرست ہونا کوئی جرم نہیں اور اسے جرم قرار دینے والے قوانین غیر منصفانہ ہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں ۔ اس لیے ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔

مزیدخبریں