لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک مرتبہ پھر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈل‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کو واپس پاکستان آنے کی درخواست کی۔
ٹوئٹر صارف نے جمائمہ گولڈ سمتھ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں اور انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
پال نامی صارف نے وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان کی گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔
دوسری جانب جمائمہ گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘کا نعرہ لگایا اور پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجیز کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ 20 فروری 2021 کو بھی وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستنانی نژاد برطانوی کامیڈین عاصم چودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔