کیلی فورنیا:کورونا سے پریشان عوام کیلئے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی ،عالمی وبا کہیں نہیں جارہی بلکہ نسل در نسل یہ انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔
امریکا کے ایک اعلیٰ وبائی امراض کے ڈاکٹر گریگوری پولینڈ نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آج یا کل کہیں نہیں جا رہا بلکہ یہ نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتا رہیگا ،یہ انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی متاثر کرتا ہے ۔
امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا یہ وائرس اتنے لمبے عرصے تک رہے گا کہ لوگ نسل در نسل کورونا ویکسین وصول کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے ختم ہونے کی پیش گوئی کرنا جلدی ہو گا ۔
اس سے قبل بھی ڈاکٹر پولینڈ نے گزشتہ سال دسمبر میں 32 ہزار امریکیوں کی کورونا کے باعث ہلاکت کی پیش گوئی کی تھی ،اور دسمبر میں امریکا میں 31 ہزار افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔