پشاور:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا خطرناک دہشتگرد مارا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد صدام مارا گیا،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردوبرآمد ہوا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، دہشتگرد صدام دہشتگردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا۔