تہران :ایک طرف جہاں گلف ممالک پر میزائل حملے ہو رہے ہیں وہیں ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنےکی دعوت دے دی ہے ۔
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کے مطابق سعودی عرب کی جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سفارت خانے کھولنے چاہیں اور تعلقات بحال کرنے چاہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔