ڈیرن سیمی کی عدم دستیابی، جیمز فوسٹر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

05:34 PM, 26 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہو رہا ہے مگر اس بار بھی پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کا ساتھ میسر نہیں ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے اور ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ باؤلنگ کوچ کے فرائض محمد اکرم سرانجام دیں گے۔ 
7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جیمز فوسٹر نے گزشتہ روز کراچی بھی پہنچ چکے ہیں۔ ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس مرتبہ ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے جبکہ محمد اکرم ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ ہیں اور سابق کپتان انضمام الحق پشاور زلمی کے اعزازی صدر ہیں۔ 

مزیدخبریں