وزیراعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف، ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ

05:21 PM, 26 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔

مزیدخبریں