لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پرجوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ پی ایس ایل 7 کا رنگا رنگ اور کانٹے دار مقابلوں کا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ سجنے کو تیار ہے۔ تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ عالمی کھلاڑی بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سہرا پی ٹی آئی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔‘
پی ایس ایل 7 کا رنگا رنگ اورکانٹے دار مقابلوں کامیلہ پوری آب وتاب کیساتھ سجنے کوتیار ہے۔تمام میچزپاکستان میں ہونگے۔عالمی کھلاڑی بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔شائقین کرکٹ کو سنسنی خیزمقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سہرا پی ٹی آئی حکومت اورسکیورٹی اداروں کو جاتا ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 26, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جہاں افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 7 کے لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری سے کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔