وزیرا عظم ہائوس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات ،وجہ سامنے آگئی 

04:34 PM, 26 Jan, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم ہائوس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ،اجلاس میںسول اور عسکری قیادت کے ساتھ وزرا بھی شامل تھے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہائوس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت میں اہم امور پر مشاورت کی گئی ،وزیراعظم کے دورہ چین ، سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔


سرکاری اعلامیہ کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو  دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصو بوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنیدپر بریفنگ دی گئی۔

مزیدخبریں