سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تعینات،نوٹیفکیشن جاری

04:15 PM, 26 Jan, 2022

اسلام آباد:سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ  تعینات کر دیا گیا ،وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے منظوری دیدی ،کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  انکی تعیناتی  کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا،بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

 گذشتہ روز مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ، جسے وزیراعظم عمران خان نے فوراً منظور کر لیا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی، کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں