ڈاکٹریاسمین راشد ایک بار پھر اومی کرون کا شکار

12:59 PM, 26 Jan, 2022

لاہور:  وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد ایک بار پھر کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئی ہیں۔ 

 محکمہ صحت کے مطابق  ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ  ایک بار پھر مثبت آگیاہے، صوبائی وزیر صحت میں اومی کرون کی تصدیق کردی گئی ہے۔


دوسری جانب  پاکستان میں کورونا  وائرس کی پانچویں  لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، آج بھی مزید 15 مریض جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد  29 ہزار137ہو گئی۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1486144490876424195?s=20

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے  51 ہزار63 ٹیسٹ کیے  گئے جس میں مزید 5 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی اور کورونا  سے متاثرہ  افراد کی تعداد 13لاکھ 86ہزار348 ہو گئی۔

این سی او سی کا  مزید بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار 293مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں