لاہور: پاکستان، آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں۔
مظفرآباد میں کئی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بھارتی یوم سیاہ پر مظاہرے کئے جا رہے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی آزاد چوک سے گھڑی پن چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریا خان آفریدی بھی شریک ہوں گے۔
قبل ازیں میرپور میں ضلع کچہری سے چوک شہیداں تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، شرکا نے سیاہ پرچموں کے ساتھ بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
بھمبر آزادکشمیر میں بھی ڈی سی آفس سے چلڈرن پارک بھمبر تک ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ راولاکوٹ میں بھی یوم سیاہ کی تقریبات ہوئیں۔