پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب: تیاریاں مکمل، شائقین کرکٹ پرجوش

12:21 PM, 26 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی:  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے 7 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھی اپنی تمام  تر  توجہ کل ہونے والی افتتاحی تقریب  پر مرکوز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس یل 7 کی افتتاحی تقریب کل شام  6:30  بجے  کراچی کے نیشنل  اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس کے ساتھ ہی ملک کے میگا کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا رنگا رنگ آغاز ہو جائے گا۔

پی سی بی حکام نے افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جگمگا دیا ہے،  ریہرسل کے دوران پیراگلائیڈرز نے گراؤنڈ میں منفرد انٹری کی۔

وزیر اعظم عمران خان بھی پی سی بی چئیر مین رمیز راجہ کیساتھ پہلے ہی پی ایس ایل کے تازہ ترین اشتہار کے ساتھ جوش و خروش میں مزید اضافہ کر چکے ہیں، تاہم اب افتتاحی تقریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں بھی ختم ہونے کو ہیں۔

مزیدخبریں