مارچ تک پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی ہو جائیگی: وزیراعلیٰ پنجاب

11:48 AM, 26 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخر تک پورے  پنجاب میں ہیلتھ کارڈ فراہم کردیا جائے گا۔صوبے میں 23 نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔


اسلام آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  کہا کہ ،پنجاب حکومت صحت انصاف کار ڈپر 400 ارب روپے خرچ کرے گی ، صوبے میں  تئیس  نئے اسپتال بنا ئے جارہے ہیں،آٹھ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں،108 کو اپ گریڈ کررہے  ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا فلاحی ریاست کی طرف پہلا قدم ہے، ملک میں صحت کارڈ کا سفر خیبرپختونخوا سے شروع ہوا، اب صحت انصاف کارڈ کی سہولت  راولپنڈی کو بھی حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے،  عوام کی خدمت کی توفیق پر اللہ کا شکر اداکرتا ہوں۔

مزیدخبریں