واشنگٹن: امریکہ کا جنگی طیارہ چین کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، 7 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے کو حادثہ دوران لینڈنگ پیش آیا تاہم پائلٹ کمال مہارت دکھاتے ہوئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے چار کو بحری جہاز پر طبی امداد دی گئی جب کہ تین کو فلپائنی شہر منیلا کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
امریکا کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ حادثے میں کروڑوں ڈالرز مالیت کا جنگی طیارہ تباہ ہوا ہے۔