ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز نے اپنی ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے اسے جلد بازی کا فیصلہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ بہت جلدی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا، اپنے فیصلے پر افسردہ ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار نے اعلان کیا تھا کہ 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان میں جلد بازی کرنے پر افسوس ہے اور وہ اس فیصلے سے خاص خوش نہیں ہیں۔
ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں انہی کی بنا پر کیرئیر کو مزید جاری نہ رکھنے کا اعلان کیا۔