گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ،ایک جاں بحق، تین بچے زخمی

09:53 AM, 26 Jan, 2022

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور  میں ایک گھر میں گیس  لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور کے علاقے گنج کے ایک گھر میں گیس  لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق  گھر میں رات گئے  چولہے کو جلتا چھوڑ دیا گیا جو  گیس کی سپلائی منقطع ہونے  پر بند ہو گیا تاہم گیس کی واپس بحالی پر کمرے میں رات بھر لیک ہونے والی گیس بھر گئی اور  صبح چولہا جلاتے وقت دھماکہ ہوا اور گھر میں بھری ہوئی گیس نے آگ پکڑ لی جس نے گھر میں موجود افراد کو اپنا  شکار بنا لیا۔

مزیدخبریں