خاتون سے جنسی زیادتی، ٹیکسی ڈرائیور کو 10 سال قید کی سزا

خاتون سے جنسی زیادتی، ٹیکسی ڈرائیور کو 10 سال قید کی سزا


لندن: برطانیہ میں خاتون کو لفٹ دینے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔


تفصیلات کے مطابق  41 سالہ عمران رشید احمد کو  برطانیہ کی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے بعد مجرم قرار دیا گیا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 یارکشائر پولیس  کے مطابق رشید احمد نے متاثرہ خاتون کو  گزشتہ برس 20 جولائی  کو دوران سفر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون کی دوست نے واقعے کی اطلاع پولیس کی دی اور ٹیکسی ڈرائیور عمران رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز  ہڈرز فیلڈ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور کچھ ہی عرصہ بعد اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد بات کرتے ہوئے برطانوی پولیس اہلکار نے کہا کہ  امید ہے کہ یہ فیصلہ متاثرہ خاتون اور  دیگر خواتین اور لڑکیوں کے لیے سکون کا باعث ہو گا، تاکہ وہ  عوامی مقامات پر خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  یہ بھی امید ہے کہ یہ فیصلہ دیگر متاثرین کو آگے آنے اور اس طرح کے جرائم کو رپورٹ کرنے کی ترغیب دے گا۔