وزیراعظم  آج اسلام آبادکے شہریوں کیلئے ہیلتھ  کارڈ کا اجراءکریں گے

09:00 AM, 26 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد کے شہریوں کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈکااجراءکریں گے۔

تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت دی جائیں گی،،صحت کارڈسے اسلام آباد ، پنجاب، آزادجموں و کشمیر ،گلگت بلتستان  اور تھرپارکرکے شہری مستفید ہوں گے۔کارڈ کے ذریعے نہ صرف سرکاری بلکہ پینل پرموجود نجی اسپتالوں سے بھی  علاج کی سہولت میسر ہوگی۔  ہیلتھ کارڈ کے  ذریعے 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں جا کر علاج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے ہیلتھ کارڈ کو فلاحی ریاست کی جانب سب سے بڑا قدم قرار دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسپتال بنانے کےلیے اب پرائیویٹ سیکٹر آگے بڑھے گا،ڈاکٹرز خود اسپتال بنائیں گے،انہیں سہولتیں حکومت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ درو دراز علاقوں میں موجود سرکاری اسپتالوں  میں ڈاکٹرز نہیں جائیں تو انہیں بند کر دیں گے،ہم دور دراز علاقوں میں پیسہ کیوں خرچ کریں، پرائیویٹ سکیٹر  خود سستی سہولتیں دے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیاتھا کہ پنجاب نے جو ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے اس میں مشکلات آئیں گی، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم نے ان مشکلات سے نمٹنے کی مکمل تیاری کی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سب کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے،جبکہ پنجاب میں مارچ تک سب کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا۔اس کے بعد بلوچستان میں بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت دیں گے۔

مزیدخبریں