ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، امریکی دوازساز ادارے کے سربراہ کا بیان

08:48 PM, 26 Jan, 2021

واشنگٹن ، امریکی دواساز کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا کے وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا ۔ 

کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرناکے سربراہ کا کہنا ہےکہ کوویڈ-19 انسانوں کے ساتھ ہمیشہ رہےگا، ہمیں اس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

موڈرنا کمپنی کے چیف سٹیفین بینسل کا کہنا تھا کہ مستقل قریب میں کورونا وباء کے دنیا سے مکمل خاتمے کے امکانات کم ہیں ۔  ہمیں اس کے لیے ویسے ہی ویکسین درکار ہوگی جیسے فلو کے لیے ہوتی ہے، یہ دونوں ایک ہی طرح کے وائرس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  دنیا کو کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کے بجائے وائرس سے ہونے والے نقصانات کو کم سےکم کرنےکو ہی کامیابی تصور کرنا ہوگا۔

 موڈرنا کے چیف ایگزیکیٹیو  کا کہنا تھا کہ اس طرح  ہلاکتوں کی تعداد، اسپتالوں پر بوجھ اور معاشی تباہی اور معاشرتی زندگی کو ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں