وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا آپشن ہے لیکن عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، مولانا کا اعتراف

07:00 PM, 26 Jan, 2021

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت یا اسٹبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ پیپلز پارٹی کو کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ کار مخلتف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں راولپنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں لیکن غیر جانبداری دکھائی نہیں دے رہی اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پر بات چیت جاری ہے۔ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی اور اگر کوئی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمارے مطالبات پورے کرے، عدم اعتماد کا آپشن موجود ضرور ہے لیکن فی الحال اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، پیپلز پارٹی سے کہاہے کہ وہ اس معاملے پردیگرجماعتوں کواعتماد میں لے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں سینٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پر بات چیت جاری ہے جبکہ طریقہ کار پر فیصلہ سربراہ اجلاس میں ہو گا۔ پی ڈی ایم میں سب جماعتیں اپنا، اپنا مؤقف رکھتی ہیں لیکن فیصلے مشترکہ اور متفقہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں اور ان کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔ راولپنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں لیکن غیرجانبداری دکھائی نہیں دے رہی، کیا عوام نہیں جانتے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا اور اب آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے کون کیا منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں