زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے نہیں بلایا، فضل الرحمان کا شکوہ

زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے نہیں بلایا، فضل الرحمان کا شکوہ
کیپشن: زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے نہیں بلوایا، فضل الرحمان کا شکوہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ 

صحافیوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کیلئے کراچی کب جا رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ کونسی شادی اور زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے یہ سوال کیا گیا کہ سُنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد منعقد کرکے کیا گیا اور یہ محفل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔