پشاور، دوستی سے انکار پر نوجوان قتل

05:18 PM, 26 Jan, 2021

پشاور، چمکنی کے علاقے شاہ پور میں دوستی سے انکار کرنے پر 16 سالہ محنت کش قتل ۔ 

تفصیلات کے مطابق سولہ سالہ گل رحمان چنگچی رکشہ چلا کر اپنے والدین کے لئے روزی روٹی کماتا تھا ۔ چند روز قبل وہ اچانک لاپتہ ہوگیا اور پھر اس کی لاش گھر کے پاس کھیتوں سے برآمد ہوگئی ۔ 

پولیس نے شک کی بناء پر اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیر اکبر کو گرفتا رکرلیا ۔  دوران تفتیش گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اس کا کہنا تھا کہ وہ گل رحمان سے دوستی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ اس کی دوستی قبول نہیں کررہا تھا اور اس بات کی رنجش پر اس کی جان لے لی۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

مزیدخبریں