لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےلیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کی ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس اہم ترین ملاقات میں نشاط ڈاہا نے حلقےکےمسائل کےحل اورترقیاتی اسکیموں پرپیش رفت سےمتعلق گفتگو کی ہے ۔
اس موقع پر نشاط ڈاہا نے حلقے کے مسائل کی نشاندہی بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے منتخب نمائندوں کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلےہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ عوام کےمسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے، عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنےدیں گے، منتخب نمائندوں کےجائزکام ہرصورت ہوں گے۔