27 اموات کے بعد امریکی کمپنی نے تیس لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں 

01:20 PM, 26 Jan, 2021

نیویارک : امریکا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی فورڈ نے 30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ، یہ گاڑیاں جان بچانے والے ائیر بیگ کھلنے میں خرابی کے سبب منگوائی گئی ہیں ۔ 

امریکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں واپس ہوئی ہیں ، واپس ہونے والی گاڑیوں کی قیمت 96 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

ائیر بیگ خراب ہونے سے شدید مالی نقصان کے ساتھ کمپنی کی بدنامی بھی ہوئی ہے جس سے ان کی مارکیٹ ویلیو میں کمی واقع ہوئی ہے حادثات کے دوران ائیر بیگ پھٹنے سے دنیا بھر میں 27 افراد ہلاک جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ 

جن میں سے صرف امریکہ میں 18 افراد ہلاک ہوئے ، اس کے بعد کمپنی نے دنیا بھرمیں بھجوائی گئی ستائیس لاکھ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ان گاڑیوں کی مرمت کمپنی کے ذمہ ہوگی ، مالکان کو بتایا جائے گا کہ وہ کیسے اپنی گاڑی کمپنی میں بھیج سکتے ہیں ۔ قبل ازیں فورڈ نے اپنی گاڑیاں اس لیے واپس منگوائی تھیں ان میں مسافر سائڈ والے ائیر بیگ کا مسلہ تھا ۔

بعد ازاں کمپنی نے مجاز ادارے کی درخواست کی کہ ڈرائیور سائیڈ والے ائیر بیگ کی خاطر گاڑیاں واپس بلانے کا حکم نہ دیا جائے کیونکہ اس پر بھارت رقم خرچ ہوتی ہے لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی تھی ۔ 

مزیدخبریں