پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز

پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغاز

لاہور : پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا رنگا رنگ آغازہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشن بحالی قومی کھیل کے جذبے کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغازہوگیا ۔نو ڈویژنز سے آئی ٹیموں کا اولمپئین ثقلین کی قیادت میں مارچ پاسٹ ہوا۔

ذرائع کے مطابق مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل و امور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ 

پہلی قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچز کھیلے گئے ، پہلے میچ میں گوجرانوالہ ڈویژن نے راولپنڈی کو صفر چار سے شکست دی ۔ دوست میں سرگودھا ڈویژن نے ساہیوال ڈویژن کو صفر دو سے شکست دی ، تیسرے میچ میں بہالپور ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو صفر پانچ سے شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں لاہور نے ملتان کو صفر دو سے شکست دی ۔ 

افتتاحی  تقریب میں ثقافتی پرفارمنسز کا بھی خوب تڑکا لگا اورملکو کی پرفارمنس پر کھلاڑیوں  نے خوب بھنگڑے بھی ڈالے ۔ چیمپئن شپ 7فروری تک جاری رہے گی، فاتح ٹیم کو تین لاکھ، رنر اپ کو دو لاکھ، تیسری پوزیشن کو ایک لاکھ انعامی رقم دی جائے گی۔