سرینگر: بھارتی یومِ جمہوریہ پر قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، نہام نہاد یوم جمہوریہ پر قابض بھارتی فوج نے ضلع ترال میں فائرنگ کرکے تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔
ایک ہفتے کے دوران شہدا کی تعداد 8 ہوگئی، شہادتوں کی خبر پر کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بھارتی بربریت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیل برسا دئیے، متعدد افراد زخمی ہوگئے ، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں محاصرے کو 175واں روز ہے، سرد موسم میں کشمیری مشکلات کا شکار ہیں، خوراک اور ادویات کی کمی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا۔