ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ برقرارکھے گی: بابراعظم

11:40 AM, 26 Jan, 2020

لاہور: بابراعظم کہتے ہیں اس جیت کی تلاش تھی، بولرز اور سینئرز نے کام آسان کر دیا، کپتان نے کہا توقع ہے ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ برقرارکھے گی، ممکن ہے تیسرے میچ میں تبدیلیاں کی جائیں۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ کہتے ہیں تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بلے باز پرفارم نہ کر سکا اور پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں بھی ناکام رہے۔ بنگالی کپتان نے کہا پاکستانی بولرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بہترین بولنگ سے ہمیں بڑا اسکور نہ کرنے دیا، آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، کپتان بابر اعظم کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں