ہیلمٹ کے بعد موٹر سائیکل سواروں پر نئی پابندی

11:38 PM, 26 Jan, 2019

لاہور :شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا سرکار کا اولین فرض ہے ایسے میں ہیلمٹ کے بعد اب موٹر سائیکل سواروں پر نئی پابندی بھی لگائی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اب موٹر سائیکل سوار روڈ پر بائیک چلاتے ہوئے انتہائی دائیں لائن میں نہیں آسکیں گے ،ٹریفک قوانین کے مطابق اگر اب بائیک سوار انتہائی دائیں لائن میں آئینگے تو ان کو چالان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ٹریفک پولیس  ابھی صرف آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے لیکن فروری کے بعد سے اس قانون پر بھی سختی سے عمل کیا جائیگا ۔


 کینال پر موٹر سائیکل سوار اب انتہائی بائیں لائن کا استعمال کرینگے ابھی صرف آگاہی مہم جاری ہے لیکن یکم فروری سے اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کروایا جائیگا ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کا سامنا کرنا پڑیگا .

ٹریفک پولیس کے مطابق فیصلہ حادثات کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کینال روڈ پر جگہ جگہ ٹریفک کونز لگا دی گئی ہیں۔ یکم فروری سے لین اور لائن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں