منگورہ : سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے علاقے سوات اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی جبکہ اس کی گہرائی 205 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
سیکیورٹی حکام نے ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے ۔