سرفراز احمد اور فلیکوایو کے درمیان صلح ہاشم آملہ اور عمران طاہر نے کرائی ، ذرائع

07:46 PM, 26 Jan, 2019

 سنچورین : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی کھلاڑی فلیکوایو کے درمیان صلح کرانے میں افریقی کرکٹرز ہاشم آملہ اور عمران طاہر نے اہم کردرا ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران طاہر اور ہاشم آملہ نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان غلط فہمی کو دور کیا اور ان کو مذاکرات کے ٹیبل پر لے کے آئے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں افریقی کھلاڑی فلیکوایو پر مبینہ جملے بازی کی تھی ۔ افریقی کھلاڑی کو بار بار چانس ملنے پر سرفراز احمد نے انہیں کہا " ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھیں ہوئی ہیں ؟کیا پڑھوا کے آیا ہے تو ؟" جس پر آئی سی سی نے نوٹس لے لیا ہے ۔

مزیدخبریں