ساو پالو : برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے تین سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ڈیم کو خام لوہے کی کان پر بنایا گیا تھا ، اب تک نو ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے تین سو سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، ڈیم کو خام لوہے کی کان پر بنایا گیا تھا ، حکام نے اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ،گورنر کے مطابق اب تک تین سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امید بہت کم ہے ۔
امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاست کے گورنر رومیو زیما نے کہا کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ برازیل سے بڑی کان کنی کی کمپنی ویل کی ملیکیت کا والا ڈیم کیسے ٹوٹا۔ تین سال قبل بھی ویل اور بی ایچ پی کی ملکیت والا ایک ڈیم ٹوٹ گیا تھا جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے ایک ڈیم ٹوٹا جس سے نیچے والے ڈیم میں طغیانی آگئی۔ ڈیم کے ٹوٹنے سے کیچڑ کا ایک سیلاب ڈیم کی عمارت اور قریبی کھیتوں میں گھس گیا جس سے عمارتیں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔