فرائی چکن وقت سے پہلے موت کا موجب بن سکتا ہے، ماہرین

05:54 PM, 26 Jan, 2019

لندن:فرائی چکن انسان کی بہترین ا  یجادات میں سے ایک ہے، زیادہ تر لوگوں نے اس لذیذ خوراک کی ہفتے میں ایک یا دو دفعہ کھانے کی عادت بنا  لی ہے لیکن جو لوگ فرائی چکن روزانہ کی بنیاد پر کھاتے ہیں ان کو اپنی اس عادت کو بدلنا چاہیے۔

دی بی ایم جے کی ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ فرائی چکن کھانا وقت سے پہلے موت کا موجب بن سکتا ہے جبکہ عورتوں میں حیض کا بند ہونا اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق جس میں ایک لاکھ سے زیادہ عورتوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمر 50 سے 70 سال کے درمیان تھی ان کی خوراک پر نظر رکھی گئی اور 2017 میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ فرائی فوڈز جیسا کہ فرائی چکن، فرنچ فرائی ، فرائی فش وغیرہ وغیرہ کھانے والی 31 ہزار عورتیں موت کا شکار ہوگئیں۔ ان میں سے 8 ہزار کی موت دل کی بیماری اور باقی 13 ہزار کی دوسری وجوہات کی بنا پر ہوئی ۔

ریسرچ کے مطابق، روزانہ فرائی چکن کھانے سے 13 فیصد وقت سے پہلے موت واقع ہوجانے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے جس کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے ۔ دوسری طرف 12 فیصد خدشہ دل کی بیماری کی صورت میں بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے فرائی چکن سمیت تمام ایسی ایشاء جو گھی میں فرائی ہوئی ہوں ان سے پرہیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے ۔

مزیدخبریں