نیویارک: فیس بُک نے اپنی تمام ایپس کو صارفین کی آسانی کے لیے ایک ایپ پر منتقل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ مشہور زمانہ کمپنی کے پاس اس وقت سوشل میڈیا کی فری سروسز میں سمارٹ فونز ایپس انسٹاگرام ، میسنجر اور واٹس ایپ شامل ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فیس کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی نے میسجنگ ایپس کو صارفین کی آسانی کے لیے ایک پلیٹ فارم لانچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں تمام ایپس کو استعمال کیا جا سکے گا تاکہ سارفین کو اپنے دستوں اور رشتہ داروں سے بات کرنے میں آسانی ہو جائے۔
کمپنی کی تمام سروسز اس وقت صارفین میں بہت مقبول ہیں جن کی تعداد بلینز میں ہے لیکن صارفین کو ان ایپلیکیشنز کے استعمال کے لیے الگ الگ ایپ ڈاؤن لود لرنی پڑتی ہے جبکہ کمپنی ان کے لیے ایک ایپ پر منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فیس بُک پر امید ہے کہ وہ ایک ایپ میں رہتے ہوئے اپنی دوسری سروسز کو الگ الگ استعمال کرنے والی ایپ اس سال کے آخر یا پھر آگے سال کےشروع تک متعارف کروانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔