معروف اداکارہ کی انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر ہیک کر لی گئیں

01:51 PM, 26 Jan, 2019

ممبئی : ایمی جیکسن اور اکشرا حسن کے بعد  ہانسیکا موٹوانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے اداکارہ ہانسیکا موٹوانی کی انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر ان کے موبائل ڈیٹا سے چرا لی اور ان کی تمام چوری کی گئی تصاویر کو انسٹاگرام چینل سے اپلوڈ بھی کیا گیا ۔

جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ اس فون اور ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور ان کے چاہنے والے ان کی طرف سے بھیجے گئے کسی بھی پیغام پر توجہ نہ دیں ۔

واضع رہے کہ ہانسیکا موٹؤانی اپنے نئی آنے والی فلم " ماہا " تیاری میں مشغول ہے ۔

مزیدخبریں