ممبئی : بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ترین شو "دی کپل شرما شو " کے کرتا دھرتا معروف اداکار کپل شرما کے خلاف سلمان خان کو ایک شکایت سننے کو مل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کپل شرما شو کے کریو ممبر نے سلمان خان سے شکایت کی ہے کہ کپل شرما نے شترو گھن سنہاکے شو کے دوران ایک لڑکی سے فلرٹ کرنے کی کوشش کی تھی ۔
کریو ممبر نے کہا کہ کپل شرما شو میں اپنے والد کے ساتھ آئی لڑکی سے کہا کہ " اگر تمھارے پاپا ساتھ نہ ہوتے تو میں کچھ اور بات کرتا"۔ اس بات کو لے کر شو کے کریو ممبر نے سلمان خان سے باقاعدہ شکایت کر دی ۔
کریو ممبرز کا کہناہے کہ کپل شرما کو اپنے دیئے گئے سکرپٹ سے ہٹنا نہیں چاہیئے اور کسی لڑکی کو دیکھ کر ایسے کمنٹس ٹی وی پر نہیں دینے چاہیےتھے ۔سلمان خان تک شکایت تو پہنچ چکی اب سلمان خان کپل کے خلاف کیا قدم اٹھاتے ہیں وہ دیکھنا ہوگا۔