نانا پاٹیکر کے پاس کس نے بھیجا تھا ،تنوشری کا نیا بیان سامنے آگیا

12:37 PM, 26 Jan, 2019

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنوشری دتا نے اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی حراساں کرنے کی کوشش کا الزام لگایاتھا ۔ 

اب اس کہانی میں ایک اور کردار سامنے آگیا ہے ۔ تنوشری کا کہناہے کہ دراصل نانا پاٹیکر کی ناجائز خواہش پوری کروانے کے لیے گھنیش اچاریا نے اسے ناناپاٹیکر کے پاس بھیجا تھا ۔ اسی نے نانا پاٹیکر کے پاس جانے کا بولا تھا۔ 

تنوشری کا کہناہے کہ نانا پاٹیکر نے 2008میں بننے والی فلم " ہارن اوکے پلیز" میں اس کو حراساں کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جس کے بعد اس نے ہی " می ٹو نامی " مہم کا آغاز کیا تھا۔

تاہم اب اس کا کہناہے کہ گھنیشاچاریا بھی اس میں شامل ہیں ۔اس کا مزید کہناتھاکہ گھنیش نے دبے لفظوں میں کہاتھا کہ نانا پاٹیکر کی خواہش پوری کرتی رہنا ۔تنوشری کا کہناہے کہ یہ گھنیش اچاریا ہی تھا جس نے راکھی ساونتھ کے ساتھ اس کے خلا ف مہم بھی چلائی ۔

تنوشری نے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں گھنیش اچاریا کا نام بھی شامل ہے ۔

مزیدخبریں