بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری شہید

12:06 PM, 26 Jan, 2019

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے خونموہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت اور جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

اس موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے اور بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر کے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں