کراچی :پاکستان کے معروف ٹیکس کنسلٹنٹ اشفاق تولہ نے عوام کو بری خبرسناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے 2020 تک قرضے 35سے 36ہزار ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
نیو کے پروگرام نئی بات فواد احمد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اشفاق تولہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا تجزیہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہی ڈالر 150کا ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال 20جون تک ڈالر 160 کا ہو جائے گا اور اس سے اگلے سال 168سے 170تک ڈالر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر سے اچھی امیدیں ہیں۔پچھلے 6سال سے کاروباری صورتحال پریشان کن ہے۔
جب کہ دوسری جانب ملکی و غیر ملکی اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف کی شرائط کو خطرناک قرار دے دیا، وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے مطابق ان سے ملاقات کرنے والے ایک بھی ماہر معیشت نے آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کو قابل قبول قرار نہیں دیا۔