روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین

11:20 AM, 26 Jan, 2019

لاہور: اداکارہ روحی بانو کی میت کی ترکی کے شہر استنبول میں امانتاً تدفین کر دی گئی۔روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کے مطابق وہ روحی کی تدفین لاہور میں ان کے بیٹے کے پہلو میں کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے انہوں نے حکومت سے میت پاکستان لانے کے سلسلے میں مدد مانگی ہے۔

روحی بانو کی بہن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روحی بانو کی میت ترکی سے پاکستان لانے میں مدد کی جائے کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ بہن کی میت پاکستان لا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر میت کو پاکستان لانے کا بندوبست نہیں ہو سکا یہی وجہ ہے کہ میت کی ترکی میں امانتاً تدفین کر دی گئی۔

واضح رہے کہ روحی بانو شدید علالت کے بعد گزشتہ روز  ترکی میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں