کراچی: حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے.حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے میڈیا کو بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔
سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کر کے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آ گئی تھی۔