مری میں وارڈن نے گم ہوجانے والی بچی والدین تک پہنچا دی

09:51 AM, 26 Jan, 2019

مری: پاکستان کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں گزشتہ روزجھیکا گلی میں گم ہو جانے والی ننھی بچی "مبرا"  کو ٹریفک وارڈن تبسم عباسی نے اس کے والدین تک پہنچا کر سب کے دل جیت  لیے ۔

تفصیلات کے مطابق مری میں خدمات انجام دینے والے ٹریفک وارڈن تبسم عباسی کو مری کے اہم ترین علاقے جھیکا گلی میں ایک بچی ملی جو اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی ۔تاہم وارڈن تبسم عباسی نے نہائیت شفقت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بچی کے بارے میں تمام معلومات سوشل میڈیا  پر دیں تاکہ اس کے والدین تک پہنچا جاسکے ۔ اور ساتھ ہی اپنے طور پر بچی کے والدین کی تلاش شروع کر دی ۔

نیو نیو ز نے بچی کے گم ہونے کی خبرسوشل میڈیا پر پڑھی اور اسکے بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تھا

تبسم عباسی کا کہناہے کہ جب انہیں بچی ملی تو وہ کافی خؤفزدہ دکھائی دے رہی تھی تاہم انہوں نے اس کو والدین تک پہنچانے کا دلاسہ دیا ۔وارڈن تسبم عباسی کا کہناہے کہ چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد  الحمد اللہ  بچی کو اس کے والدین تک پہنچا دیا ۔ذرائع کا کہناہے ہے کہ بچی کے والدین کاتعلق گوجرانوالہ سے ہے اوروہ سیاحت کی غرض سے مری آئے ہوئے تھے ۔

وارڈن تبسم عباسی ۔۔۔ کی کوششیں رنگ لے آئیں 

سوشل میڈیا صارفین نے وارڈن تبسم عباسی کی طرف سے بچی کو باحفاظت اس کے والدین تک پہنچا نے پر لکھا کہ " ہم وارڈن تبسم عباسی اور اعلیٰ اہلکاروں کاسشکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوششوں سے بچی کو باحفاظت اس کے والدین تک پہنچانا ممکن ہو سکا"۔

مزیدخبریں