تیسرا ون ڈے ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

تیسرا ون ڈے ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی سی سی ٹؤئٹر

سنچورین:کھیل اچھا لیکن بارش کے باعث قسمت خراب رہی ،پاکستان کو جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی۔بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 رنز سے فاتح قرار پائی ،جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

سنچورین میں ہونے والے میچ میں پاکستان کے امام الحق کی شاندار سنچری، بابراعظم کے 69 اور محمد حفیظ کے 52 رنز بھی کام نہ آئے اور پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن 25 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ حسن علی کی گیند پر بابراعظم کو آسان کیچ دیکر آؤٹ ہو گئے۔کوئنٹن ڈی کوک کو 33 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے شاندار تھرو کر کے رن آؤٹ کیا۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں317رنز بنائے ،امام الحق نے 101رنز کی شاندار اننگ کھیلی ،فخر زمان ابتدا میں ہی پویلین لو ٹ گئے۔

بابر اور امام نے شاندار 136 رنز کی شراکت بنائی،بابر 69 رنز پر آوٹ ہوئے،پروفیسر بھی فارم میں نظر آئے اور دھواں دار 52 رنز بنا کرپویلین واپس گئے ،آخری اوورز میں عماد وسیم کے جارحانہ 43 رنز نے ٹوٹل 317 رنز تک پہنچا دیا۔