واشنگٹن:امریکی صدور عجیب وغریب حرکات میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے لیے کوئی چیز ادھار پر ہی کیوں نہ مانگ لی جائے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کی جانب سے آرٹ گیلری سے مشہور ڈچ آرٹسٹ وین گوگ کی بنائی گئی، پینٹنگ ادھار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔نیویارک کے اس میوزیم نے تصویر دینے سے تو معذرت کرلی ۔البتہ جواب میں ایک انوکھی آفر ضرور کردی گئی ہے۔ امریکی صدر کو پیشکش کی گئی ہے کہ پینتنگ کے بجائے وہ میوزیم میں رکھا 18 قیراط سونے سے سجا ٹوائلٹ چند دن کے لیے امریکی صدارتی محل میں سجا سکتے ہیں۔
18قیراط سونے والا یہ ٹوائلٹ گزشتہ سال سے میوزیم آنے والوں کے زیر استعمال ہے۔میوزیم کی نگران کا کہنا ہے کہ نمائش سے متعلق چند ایک مواقع کے علاوہ لینڈ اسکیپ کو میوزیم سے نکالنا ممنوع ہے۔ البتہ آرٹسٹ کی اجازت سے5 فلور پر پبلک کے استعمال کے لیے لگایا گیا ۔