پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میزائل ٹیسٹ کیلئے وارننگ جاری کردی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میزائل ٹیسٹ کیلئے وارننگ جاری کردی


اسلام آباد :ہمسائیہ ملک انڈیا کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کے جواب میں پاک بحریہ نے میزائل کے تجربہ کا فیصلہ کر لیا ٗ بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کو چوکنا رہنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا


تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی طرف سے میزائل کا تجربہ 28 جنوری سے یکم فروری 2018ءکے درمیان صبح کے اوقات میںکیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ نے مقررہ اوقات اور تاریخوں کے درمیان بحیرہ عرب میں بحری جہازوں کو چوکنا رہنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ میزائیل کی حد اونچائی 580 کلومیٹر ہے جس وجہ سے اس کے محل وقوع میں پرواز بھرنے والے طیاروں کو بھی با خبر رہنے کا عندیہ دیدیا جا چکا۔


یاد رہے کہ انڈیا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر چین سے 8 آبدوزوں کا حصول اور میزائل ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔