ویسٹ انڈیز کے چار سینئر کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی بجائے پی ایس ایل کھیلنے پر فوقیت

06:31 PM, 26 Jan, 2018

لاہور : ویسٹ انڈیز کے چار سینئر کھلاڑیوں نے اپنی قومی ٹیم پر پی ایس ایل کھیلنے پر فوقیت دیدی.ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ 2019 کے کوالفائنگ راونڈ کیلئے ڈیرن براوو، کیرن پولارڈ، سنیل نارائن اور آندرسل کو شامل کیا لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔زمبابوے میں ویسٹ انڈیز کوالفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 6 مارچ کو کھیلے گی۔

نیو نیوز کے اسپورٹس رپورٹر قادر خواجہ کے مطابق چار سینئر کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں مصروف ہونے کی بناپر ویسٹ انڈین بورڈ کو خدمات دینے سے انکار کردیا۔ویسٹ انڈیز کے متعدد کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں شرکت کی تھی۔کرس گیل اور کارلوس براتھ ویٹ اس سال پی ایس ایل کی بجائے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرینگے۔پی ایس ایل متحدہ عرب امارات میں 22 فروری سے شروع ہوگی۔پی ایس ایل کے دو سیمی فائنل لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں