لاہور: جمہوریہ چیک کی حسینہ ٹریسا کے کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم شعیب سے تحقیقات میں مزید چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزم شعیب کے مطابق ٹریسا کو ہیروئن پشاور سے تعلق رکھنے والے شخص ہارون نے دی جبکہ لاہور میں آفتاب نامی شخص نے سہولت کار کا کردار ادا کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس کام کا معاوضہ 5 ہزار یورو دینا طے پایا تھا اس کے علاوہ قیام و طعام کا خرچہ لندن سے طارق نے بھجوایا حکام کی جانب سے آفتاب اور ہارون کی تلاش جاری ہے اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمہ ٹریسا زیادہ تر گوجرانوالہ میں ہی رہی ہے اور پاکستان میں کل 25 دن قیام کیا اس دوران وہ 2 یا 3 بار لاہور آئی جہاں اسے سیر و تفریح بھی کرائی گئی ملزمان کا کال ریکارڈ بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مزید حقائق سے پردہ اٹھ سکے۔