ممبئی: متنازعہ بالی ووڈ فلم ”پدماوت“نےریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر دھوم مچادی۔ گزشتہ روز نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلم نے بھارت کے 35 فیصد سینماگھروں میں پابندی کے باوجود 18 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ”پدماوت“ کی ریلیز سے دو روز قبل ہی ٹویٹر پر فلم کو ”ماسٹر پیس“ قرار دے دیا تھا۔فلمی تجزیہ نگار رامیش بالا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ35 فیصد اسکرینز پر ریلیز نہ ہونے کے باوجود ”پدماوت“ریلیز کے پہلے روز بھارت میں 18 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
#OneWordReview...#Padmaavat: O-U-T-S-T-A-N-D-I-N-G.
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 23, 2018
It's a MASTERPIECE.
Rating:- ⭐️⭐️⭐️⭐️½
Detailed review follows.
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فلم پورے بھارت میں ریلیز کی جاتی تو پہلے دن کا بزنس تقریباً 30 کروڑ روپے ہوتا۔ متعدد ریاستوں میں پابندی کے بعد فلم کو لگ بھگ 10 سے 12 کروڑ کا نقصان ہواہے۔ تاہم اگلے 15 دنوں تک کوئی اورفلم ریلیز نہیں ہورہی لہٰذا اس بات کا فائدہ ”پدماوت“کو ملے گااور فلم نقصان پورا کرلے گی۔
Despite 35% of the screens not showing around the country, @deepikapadukone 's #Padmaavat 's early estimates are around ₹ 18 Cr nett for Day 1 in #India..
— Ramesh Bala (@rameshlaus) January 26, 2018
Biggest Day 1 for @shahidkapoor and @RanveerOfficial pic.twitter.com/K9N6YD3sF5
واضح رہے کہ فلم مخالف تنظیم نے ”پدماوت“کی ریلیز کے بعد انتقاماً سنجے لیلا بھنسالی کی ماں پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کانام ”لیلا کی لیلا“رکھا جائے گا، جب کہ ایک اور انتہا پسند جماعت براجمنڈل کشتریا راجپوت مہاسبھا نے سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرنے والے شخص کے لئے فوری طور پر 51 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔