پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل کے بینک اکائونٹس کی خبروں کو مسترد کر دیا

05:16 PM, 26 Jan, 2018

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل عمران کے متعدد بینک اکائونٹس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ، کچھ لوگوں کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ، بینک اکائونٹس کا نام لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی دی گئی رپورٹس بے بنیاد ہیں ،یہ تحقیقات کو ٹریک سے اتارنے کی کوشش تھی ، سپریم کورٹ نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا ، ڈاکٹر شاہد مسعود کو دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا لیکن پیش نہیں ہوئے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم ساری تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے ۔

مزیدخبریں